کرکٹ سے سیاست میں قدم رکھنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے راجیہ سبھا سے استعفے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی پارٹی بی جے پی کے خلاف جذباتی انداز میں کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیوں کہ پارٹی نے ان سے پنجاب سے دور رہنے کے لئے
کہا تھا جو کہ ممکن نہیں تھا۔
مسٹر سدھو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ میں ہر چیز پر ،چاہے وہ پارٹی ہو یا فیملی ہو ،پنجاب کو ترجیح دونگا۔
میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں پنجاب کے عوام کو بے سہارا چھوڑ دوں